0
Thursday 5 Oct 2017 17:42

کراچی، خواتین پر چاقو سے حملہ آور کو حساس اداروں کی مدد سے پکڑنے کا فیصلہ

کراچی، خواتین پر چاقو سے حملہ آور کو حساس اداروں کی مدد سے پکڑنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں خواتین پر پراسرار حملہ آور کو پکڑنے میں ناکامی کے بعد پولیس نے حساس ادارے سے مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں خواتین پر چاقو سے وار کرکے فرار ہونے والے چھلاوے کو اب حساس ادارے کی مدد سے ڈھونڈا جائے گا۔ پولیس نے حساس ادارے کے ساتھ مل کر کام شروع کر دیا۔ ملزم کی گرفتاری کیلئے حساس ادارے کے ساتھ تمام معلومات شئیر کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ کراچی میں اب تک چاقو کے حملے سے زخمی کئے جانے والی لڑکیوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات بھی ڈیڑھ گھنٹے میں راشد منہاس روڈ کے اطراف کے علاقوں میں چار خواتین کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا گیا تھا۔ اب تک کے ہونے والے تمام واقعات گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں پیش آئے ہیں، جبکہ ایسٹ زون کے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار حملہ آور کو پکڑنے میں تاحال ناکام ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جن سے تحقیقات جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 674438
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش