0
Thursday 5 Oct 2017 19:15

لاہور، فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں باپ بیٹوں سمیت 4 افراد گرفتار

لاہور، فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے الزام میں باپ بیٹوں سمیت 4 افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے چوہنگ سے پولیس نے مبینہ طور پر فیس بک پر گستاخانہ مواد اَپ لوڈ کرنے کا الزام لگا کر باپ اور اس کے 3 بیٹوں سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ ملزمان عقیل عباس، فقیر حسین شاہ، آغا مجاہد اور ضمیر حیدر نے فیس بک پر اپنے اکاؤنٹس میں گستاخانہ مواد اپ لوڈ کیا ہے۔ پولیس کے سائبر ونگ نے اطلاع کی تحقیقات کیں تو ان کے پیجز پر گستاخانہ مواد موجود تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں بھائیوں اور ان کے والد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب گرفتار ملزمان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ فیس بک پر انہوں نے کوئی گستاخانہ مواد اپ لوڈ نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اس بات کا کوئی عمل ہے۔ لواحقین کے مطابق محرم الحرام کے باعث وہ عزاداری میں مصروف تھے جبکہ ان کے اکاؤنٹس ہیک کر لئے گئے تھے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ان کیخلاف سازش کی گئی ہے اور منظم انداز میں انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش