0
Friday 6 Oct 2017 10:49

پابندی کے باوجود بھارتی ٹماٹر لاہور کی منڈیوں میں پہنچ گیا، دکانداروں کا اظہار تشویش

پابندی کے باوجود بھارتی ٹماٹر لاہور کی منڈیوں میں پہنچ گیا، دکانداروں کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی بھارت کیساتھ تجارت نہ کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، بھارتی ٹماٹروں کے 3 ٹرک لاہور کی سبزی منڈی میں پہنچ گئے۔ دکانداروں اور آڑھتیوں کا اظہار تشویش۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے ٹماٹر کی تجارت کی پابندی کے باجود بھارتی اخبارات میں پیک شدہ ٹماٹر بادامی باغ سبزی منڈی پہنچ گئے۔ بھارت سے ٹماٹروں کے 3 ٹرک لاہور پہنچے۔ ذرائع کے مطابق کشمیر کے چکوٹھی بارڈر سے ٹماٹر لاہور بھیجے گئے۔ انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی نے بھارت سے ٹماٹر منگوانے پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تجارت پر پابندی محض دکھاوا ہے۔ حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکے۔ آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ حکومت نے باہر سے ٹماٹر منگوانے ہی ہیں تو ایران سے منگوائے جس کے ٹماٹر بڑے اور لذیز بھی ہیں اور بھارت کی نسبت سستے بھی ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے واہگہ سمیت دیگر راستوں سے بھارت سے ہر قسم کی تجارت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہندی اخبارات میں پیک شدہ ٹماٹر وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات بوسن کے بھارت سے تجارت نہ کرنے کے دعوے کی نفی کرتے رہے۔ چند روز قبل میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے بھی کہا تھا کہ بھارت اپنے ٹماٹروں کے ذریعے بیماریاں بھیج رہا تھا جس کی وجہ سے بھارت کیساتھ تجارت بند کی ہے لیکن اس انکشاف کے بعد بھی بھارتی ٹماٹر کا پاکستان کی مارکیٹ میں پہنچ جانا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔
خبر کا کوڈ : 674547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش