0
Friday 6 Oct 2017 12:27

خیبر پختونخوا میں انسداد ڈینگی کیلئے جامع منصوبہ تیار

خیبر پختونخوا میں انسداد ڈینگی کیلئے جامع منصوبہ تیار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کے موجودہ منصوبوں کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لئے بھی ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ منصوبے پر مچھروں کی افزائش کے لئے غیر موزوں موسم میں مؤثر عمل درآمد کیا جائے گا۔ چھ ماہ پر مشتمل ہنگامی منصوبے کا اطلاق فوری طور پر اکتوبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک ہوگا، ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں ڈینگی کے انسدادی اقدامات کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔ انسداد ڈینگی منصوبہ چھ بنیادی مقاصد کے حصول پر مشتمل ہے جن میں صوبے اور اضلاع کی سطح پر ادارہ جاتی انتظامی تیاریاں، دوسرا مقصد صوبے میں ڈینگی کے لئے مربوط نگرانی کا نظام، تیسرا ڈینگی مچھر کے لئے مؤثر طریقہ کار کا نفاذ، چوتھا عوام میں ڈینگی کے حوالے سے بھرپور آگاہی اور سماجی شعور پیدا کرنا، پانچواں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا اور چھٹا مقصد صحت سے متعلق محکموں اور دیگر محکموں بشمول این جی اوز اور مقامی تنظیموں کے مابین روابط بنانا اور ڈینگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا شامل ہے، اس کے علاوہ محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کو بھی ذمہ داریوں کی نشاندہی منصوبے کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 674577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش