0
Friday 6 Oct 2017 12:50

ڈی آئی خان کے عوامی حلقوں نے ایم ٹی آئی کے ناکام نظام کو مسترد کر دیا

ڈی آئی خان کے عوامی حلقوں نے ایم ٹی آئی کے ناکام نظام کو مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ٹی آئی کا نظام ناکام، عوامی حلقوں نے ایم ٹی آئی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت کی طرف سے صوبے کے مختلف اضلاع، صوابی، نوشہرہ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے ہسپتالوں میں لوگوں کو صحت کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کیلئے ایم ٹی آئی کا نظام لاگو کیا، جو تاحال ناکام نظر آرہا ہے۔ وزیر صحت کے آبائی علاقہ صوابی میں پہلے ہی اس نظام کو ختم کیا جا چکا ہے جبکہ نوشہرہ میں بھی یہ نظام ختم کیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی حلقوں نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ٹی آئی کے ناکام نظام کو فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش