0
Friday 6 Oct 2017 21:20

نوا زشریف اداروں میں تصادم اور پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، غلام مصطفی کھر

نوا زشریف اداروں میں تصادم اور پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، غلام مصطفی کھر
اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر وسابق وزیراعلی پنجاب و مرکزی رہنما تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ شریف برادران کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے، نوازشریف اداروں میں تصادم چاہتے ہیں اور پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی عوام نوازشریف کی اس گھناونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، ایک نااہل شخص کی انا بچانے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے، پہلے بھی کہا تھا نوازشریف اور آصف علی زرداری ایک سکے کے دو رخ ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے کیلئے اکٹھے ہو جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ن لیگ کا اور آصف زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کا بیڑا غرق کر دیا ہے، ان دونوں نے اپنے اپنے ورکرز کو بھی شرمندہ کیا ہے، وہ پورے پاکستان کی عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اگر پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہو تو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ دیں، انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی، انہوں نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کی توجہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کی طرف دلائیں گے، جنوبی پنجاب میں تعلیم صحت اور روز گار کے بہت مسائل ہیں جن کا تحریک انصاف اقتدار میں آکر یقینی حل نکالے گی، مصطفی کھر نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وہ شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انکی دعوت قبول کرتے ہوئے کوٹ ادو میں جلسہ کے لئے ٹائم دیا ہے، جس کا کوٹ ادو کے پی ٹی آئی ٹائیگرز کو برسوں سے انتظار تھا، انشاءاللہ کوٹ ادو کی عوام کپتان کا فقیدالمثال استقبال کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین میرے سمیت اکثر پاکستان کی عوام کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، سابق ایم این اے ملک غلام مرتضی، سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کھر، ملک محبوب غازی کھر، ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ، ملک غلام حسین کھر اور منظور سیال کی مانیٹرنگ میں تشکیل دے دی گئی ہے، کوٹ ادو کا جلسہ انشاءاللہ حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گا۔ ملک غلام مصطفی کھر نے عوام سے کہا ہے کہ کوٹ ادو کی عوام تیار ہو جائیں عمران خان 3 نومبر بروز جمعتہ المبارک 3بجے دن کوٹ ادو سٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 674674
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش