0
Saturday 7 Oct 2017 10:48

خیبر پختونخوا، انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے پارٹیاں متحرک

خیبر پختونخوا، انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے پارٹیاں متحرک
اسلام ٹائمز۔ اگلے عام انتخابات میں صوبہ بھر میں ووٹنگ کی شرح زیادہ رکھنے کی غرض سے سیاسی جماعتوں نے کارکنوں کی تربیتی نشستیں منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے قبل الیکشن 2013ء میں ووٹنگ کی شرح کے لحاظ سے صوبہ کا سب سے پسماندہ ضلع چترال سب پر بازی لے گیا تھا، جہاں ٹرن آؤٹ 63.66 فیصد رہا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ ضلع دیر پائین میں ریکارڈ کیا گیا جو محض 30.15 فیصد تھا، جبکہ صوبہ کا مجموعی ٹرن آؤٹ 45 فیصد رہا تھا۔ صوبہ کے قومی اسمبلی کے 35 حلقوں میں سے محض دس حلقوں میں ٹرن آؤٹ پچاس فیصد سے زیادہ رہا تھا۔ چترال کے بعد N-17 ایبٹ آباد میں ٹرن آؤٹ 56.48 فیصد اور ڈیرہ میں 56.14 فیصد رہا جبکہ NA-18 میں 55.57 فیصد، NA-19 میں 55.55، NA-20 میں 54.6، این NA-25 میں 53.26، NA-27 میں 53، N-15 میں 51.64 اور NA-10 میں 51 فیصد رہا تھا، دیر پائین کے بعد ہنگو کے NA-16 میں ٹرن آؤٹ محض 30.81 فیصد رہا تھا۔ صوبائی دارالحکومت کے چاروں حلقوں میں بھی ٹرن آؤٹ پچاس فیصد سے کم رہا تھا، جس کی وجہ سے اب سیاسی جماعتوں نے ٹرن آؤٹ زیادہ رکھنے کے لئے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 674742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش