QR CodeQR Code

بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اس لئے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا، ڈاکٹر سجاد رندھاوا

7 Oct 2017 12:39

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ بھارتی دہشت گردی پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے ساتھ ساتھ آبی جارحیت پر اتر آیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی دریا خشک ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد کے رہنما ڈاکٹر سجاد رندھاوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گردی پر حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے، بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت کے ساتھ ساتھ آبی جارحیت پر اتر آیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی دریا خشک ہونے کے قریب پہنچ گئے ہیں، جبکہ ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے، اس کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آتی، اس لئے بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 674781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674781/بھارت-دنیا-کا-سب-سے-بڑا-دہشت-گرد-ہے-اس-لئے-کو-اینٹ-جواب-پتھر-دینا-ہو-گا-ڈاکٹر-سجاد-رندھاوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org