0
Monday 15 Jun 2009 14:28

آپریشن راہ راست،گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لانے کیلئے ہے،آرمی چیف

آپریشن راہ راست،گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لانے کیلئے ہے،آرمی چیف
اسلام آباد:پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کہا ہے کہ آپریشن راہ راست،گمراہ لوگوں کو راہ راست پر لانے کے لئے ہے اور ہمیں اس جنگ میں باہر کے کسی مشورے کی ضرورت نہیں، اپنے ملک کو ہم سے بہتر کوئی نہیں سمجھتا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں بہترین حل نکالیں گے، تاکہ طویل المدت بہتری آئے،عام روایتی جنگ اور موجودہ جنگ میں بہت فرق ہے، موجودہ جنگ میں دوست اور دشمن کی تفریق مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت اللہ محسود اور فضل اللہ عالم دین نہیں ہیں،یہ اسلام کی جنگ نہیں ، پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور اسی پر قائم رہے گا، اسلام ہماری بنیاد ہے۔جنرل کیانی نے کہا کہ متاثرین ملاکنڈ کو واپس گھروں میں بھیجنے میں کامیابی ہوئی تو ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا کہ دشمن اب ہماری صفوں میں گھس آیا ہے جو بچوں،بزرگوں اور علما کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا نام استعمال کرنے والے شدت پسندوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، قبروں سے میتیں نکال کر بے حرمتی اور قیدیوں کی گردنیں اڑانے والوں کا اسلام سے تعلق نہیں۔ایئرچیف مارشل کا کہنا تھا کہ شدت پسند اپنی سوچ دہشت کے ذریعے ملک پر مسلط کرنا چاہتے ہیں۔راؤ قمر سلیمان کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کی کارکردگی مثالی رہی اور انٹیلی جنس اطلاعات پر صرف شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو فضا سے نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ آرمی اور فضائی کا قریبی باہمی رابطہ ہے اور آپس میں بات چیت کر کے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ ایئر چیف مارشل نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن راہ راست کے 5 ہفتوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔

خبر کا کوڈ : 6748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش