QR CodeQR Code

امریکہ سے دوستی نبھانے والے ناکام ہونگے، حلقہ این اے 4 سے امیدوار الحاج لیاقت علی

7 Oct 2017 17:41

حلقہ این اے 4 سے امیدوار الحاج لیاقت علی نے کہا ہے کہ 26 اکتوبر کی شام حق کی فتح اور مودی و امریکہ سے دوستیاں نبھانے والوں کی شکست ہوگی۔ ہم مفادات کی سیاست کا خاتمہ اور ملکی مفاد کیلئے کام کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی حلقہ این اے 4 سے امیدوار الحاج لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم محب وطن ووٹرز کو سیاسی پنڈتوں سے بچانے کے لئے نکلے ہیں۔ 26 اکتوبر کی شام حق کی فتح اور مودی و امریکہ سے دوستیاں نبھانے والوں کی شکست ہوگی۔ ہم مفادات کی سیاست کا خاتمہ اور ملکی مفاد کیلئے کام کریں گے۔ علاقے کے ابلتے گٹر، گندی نالیاں نااہل حکمرانوں کی نااہلی کی واضح دلیل ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوئی کردار ادا نہیں کررہی ہیں۔ 26 اکتوبر کوتھرماس پر مہر لگاکر ملک سے غربت، بدامنی، بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بڈھ بیر، ماشوخیل اور چمکنی میں کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے دوران کیا۔ رابطہ مہم کے دوران علاقے کی معزز شخصیات علماء اور مشران نے انتخابی مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ الحاج لیاقت علی خان نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا لیکن آج نظریہ پاکستان سے کھیلا جا رہا ہے۔ اثاثہ و املاک کو بیچا جا رہا ہے۔ خزانے کو مال مفت سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے۔ پاکستان عالم اقوام میں ان حکمرانوں کی وجہ سے اپنا تشخص اور وقار کھو رہا ہے۔ ہم پاکستان کے تحفظ اور نظریئے کی حفاظت کے لئے میدان سیاست میں اترے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 674855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674855/امریکہ-سے-دوستی-نبھانے-والے-ناکام-ہونگے-حلقہ-این-اے-4-امیدوار-الحاج-لیاقت-علی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org