0
Saturday 7 Oct 2017 18:46

پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو سونپ دی گئی

پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو سونپ دی گئی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے 3 اکتوبر کو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو بحریہ کا نیاسربراہ مقرر کیا تھا۔ پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے لیے کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہوا، ایڈمرل ذکاء اللہ ریٹائرڈ ہوگئے۔ پاک بحریہ کی کمان ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سنبھال لی۔ سبکدوش ہونے والےایڈمرل ذکاء اللہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیول اکیڈمی اور بریٹینا رائل کالج برطانیہ سے ابتدائی تربیت کے بعد 1981ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنی پیشہ وارانہ قابلیت اور مہارت پر اعزازی شمشیر حاصل کی۔ سن 1989ء میں رائل آسٹریلین کالج سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے وار اسٹیڈیز میں ایم ایس سی کی۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 25 ویں تباہ کن اسکواڈرن، 21 ویں مائنزا سکواڈرن اور آبدزوں کی کمان کی۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کمانڈنٹ، ڈائریکٹر جنرل میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، منصوبہ بندی اور آپریشنز کے معاون رہ چکے ہیں۔ سن 2010ء میں بین الاقوامی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمان کی۔ فلیگ آفیسر کمانڈنگ پاک میرینز، کمانڈر کراچی کوسٹ، کمانڈر لاجسٹکس، کمانڈر پاکستان فلیٹ او ر جون 2017ء کو پاک بحریہ کے چیف آف اسٹاف مقرر ہوئے۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سطح آب اور زیر آب جنگی حکمت عملی کے ماہر سمجھے جاتے ہیں، کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلالِ امتیاز (ملٹری ) سے نوازا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش