0
Saturday 7 Oct 2017 19:27

ایبٹ آباد، ڈاکٹروں کی غفلت، زندہ نومولود کو مردہ قرار دیدیا

ایبٹ آباد، ڈاکٹروں کی غفلت، زندہ نومولود کو مردہ قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال ایوب میڈیکل کمپلیکس کے ایک ملازم سجاول نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مجرمانہ غفلت سے پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل اس کی بیوی نے ہسپتال میں ہی بیٹے کو جنم دیا لیکن لیڈی ڈاکٹر نے اسے مردہ قرار دے کر اسٹریچر پر ڈال دیا، کچھ دیر بعد جب ماں اپنے بچے کو آخری بار دیکھنے کے لئے وہاں پہنچی تو اس نے بچے میں حرکت کو محسوس کیا، جس پر پتہ چلا کہ درحقیقت بچہ نا صرف زندہ ہے بلکہ مکمل طور پر تندرست بھی ہے۔ نجی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد سجاول اپنی بیوی اور نومولود کو گھر لے آیا تاہم سجاول کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث لیڈی ڈاکٹروں اور عملے کے خلاف کارروائی کی جائے، تاہم ہسپتال کی انتطامیہ نے اس مجرمانہ اور انسانیت سوز اقدام کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تردید یا تصدیق سے انکار کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش