0
Saturday 7 Oct 2017 19:39

تحریک انصاف کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، آفتاب شیر پاؤ

تحریک انصاف کا قبل ازوقت الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، آفتاب شیر پاؤ
اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہاہے کہ ہم تحریک انصاف کی جانب سے کیا جانے والا قبل اَز وقت انتخابات کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آفتاب شیر پاؤ کا جلسے سے خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہناتھا کہ خان صاحب بتائیں! وہ سال میں کتنی مرتبہ اسمبلی آئے؟ خیبرپختونخوا میں ہزاروں افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے اور ان کو آج تک ڈینگی متاثرین کی عیادت کی بھی فرصت نہیں ملی جبکہ صوبے کے ترقیاتی فنڈز وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے ضلع میں خرچ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف کا نام و نشان مٹ جائے گا ،ہم وقت سے قبل الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہیں، ہماری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور قومی وطن پارٹی نے ضلع میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 674892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش