QR CodeQR Code

مستونگ، مسافر کوچ اور وین کے درمیان تصادم 15 افراد جاں بحق، 25 زخمی

7 Oct 2017 21:04

سول ہسپتال کوئٹہ کے فوکل پرسن وسیم احمد کیمطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی لاشوں اور 25 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائیگا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے، جسکی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مستونگ میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے۔ کوئٹہ سے سبی جانے والی مسافر بس ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے۔ سول ہسپتال کوئٹہ کے فوکل پرسن وسیم احمد کے مطابق حادثے میں جاں بحق 15 افراد کی لاشوں اور 25 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ دوسری جانب وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے بھی ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی۔


خبر کا کوڈ: 674910

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674910/مستونگ-مسافر-کوچ-اور-وین-کے-درمیان-تصادم-15-افراد-جاں-بحق-25-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org