0
Saturday 7 Oct 2017 22:46

سندھ سمیت پورے ملک میں ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

سندھ سمیت پورے ملک میں ہر بچے کو اسکول میں دیکھنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک میں ہر بچہ، خواہ وہ لڑکا ہے یا لڑکی، کو اسکول میں دیکھنا چاہتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت سندھ کی جانب سے صوبے میں تعلیم کی ترقی اور خواندگی کی شرح میں اضافے کیلئے کئے گئے اقدامات سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ کراچی میں منعقدہ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈھر، مینیجنگ ڈائریکٹر برائے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ناہید ایس درانی اور دیگر نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی قیادت میں ان کی ٹیم نے پارٹی چیئرمین کو حکومتِ سندھ کی جانب سے تعلیم کے سیکٹر میں اٹھائے گئے اقدامات اور اسکولوں میں بچوں کی داخلہ میں اضافے کے متعلق بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے، جس سے جہالت اور ناخوندگی کے باعث پیدا ہونے والی برائیوں کو شکست اور ایک بہتر معاشرے کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے منشور میں تعلیم کو ہمیشہ ہی اولین ترجیحات میں شامل کیا جاتا ہے، اس لئے حکومت سندھ کو اس ضمن میں مقرر کردہ اہداف کے حصول کیلئے فعال کردار ادا کرنا چاہیئے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ گو کہ حکومت سندھ نے ہزاروں بند اسکولوں کو دوبارہ فعال بنایا ہے، لیکن وہ چاہتے ہیں کہ اس بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے نے نشاندہی کی کہ عالمی بینک نے حکومت سندھ کی جانب سے تعلیم کو بہتر بنانے کیلئے اختیار کردہ جدید اقدامات کو سراہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 674934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش