QR CodeQR Code

کراچی، ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشتگرد ہلاک

7 Oct 2017 23:06

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے بتایا کہ تاحال دہشتگردوں کی شناخت نہیں ہوئی، تاہم ان کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ برصغیر سے تھا اور وہ کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چھاپا مارا، تو مسلح دہشتگردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سیکورٹی اہلکاروں سے مقابلے میں چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ پولیس جوان محفوظ رہے۔ ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 674939

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674939/کراچی-ناردرن-بائی-پاس-پر-پولیس-مقابلے-میں-کالعدم-القاعدہ-برصغیر-کے-4-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org