QR CodeQR Code

جبری طور پر گمشدہ افراد کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، انصر مہدی

8 Oct 2017 09:30

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے کہا اسیران کی رہائی کا معاملہ قومی مسئلہ ہے، اس لئے ملت کے ہر فرد کو اس تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسیران کی رہائی تک گمشدہ افراد کے ورثاء اور علماء کے ساتھ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر انصر مہدی نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کی طرف سے بے گناہ اور محب وطن شہریوں کو غیر قانونی طور پر لاپتہ کیا جانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت اقدام ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا بے گناہ اور محب وطن افراد کی جبری گمشدگی کیخلاف اور اسیران کی رہائی کیلئے جیل بھرو تحریک پوری شیعہ قوم کے جذبات کی ترجمان تحریک ہے، گمشدہ افراد کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ مرکزی صدر نے کہا اسیران کی رہائی کا معاملہ قومی مسئلہ ہے، اس لئے ملت کے ہر فرد کو اس تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسیران کی رہائی تک گمشدہ افراد کے ورثاء اور علماء کے ساتھ کھڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 674977

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674977/جبری-طور-پر-گمشدہ-افراد-کی-رہائی-تک-چین-سے-نہیں-بیٹھیں-گے-انصر-مہدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org