QR CodeQR Code

مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے بلامقابلہ صدر منتخب

8 Oct 2017 09:57

جامعہ اشرفیہ کے ذمہ داران نے نومنتخب صدر اور نائب صدور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کے دورِ صدارت میں ان شاءاللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان پہلے سے بڑھ کر مزید بہتر انداز میں دینی مدارس کا تحفظ، دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے اور عالمی سطح پر دینی مدارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کا سدباب ہو سکے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی مجلسِ عاملہ کے رکن جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید، ناظم حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید، مولانا زبیر حسن، حافظ خالد حسن، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان، مولانا فہیم الحسن تھانوی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے مرکزی مجلس عاملہ و شوریٰ کے اجلاس میں ملک بھر سے آنیوالے علماء و عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز ہے کہ جامعہ اشرفیہ لاہور کے اجلاس میں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کو بلامقابلہ صدر، شیخ الحدیث مولانا انوارالحق اور مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کو نائب صدر منتخب کیا گیا۔ انہوں نے نومنتخب صدر اور نائب صدور کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کے دورِ صدارت میں ان شاءاللہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان پہلے سے بڑھ کر مزید بہتر انداز میں دینی مدارس کا تحفظ، دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے اور عالمی سطح پر دینی مدارس کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کا سدباب ہو سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 674985

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/674985/مولانا-ڈاکٹر-عبدالرزاق-اسکندر-وفاق-المدارس-العربیہ-پاکستان-کے-بلامقابلہ-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org