0
Sunday 24 Apr 2011 13:29

بحرینی عوام کا احتجاج حق بجانب اور صحیح ہے، خطے میں امریکہ اور مغرب کے ظلم و ستم کی اصلی وجہ اسرائیل ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای

بحرینی عوام کا احتجاج حق بجانب اور صحیح ہے، خطے میں امریکہ اور مغرب کے ظلم و ستم کی اصلی وجہ اسرائیل ہے، آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای
اسلام ٹائمز- اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کا اعتراض اور احتجاج حق بجانب اور صحیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی عقل مند انسان اگر بحرینی عوام کی صورتحال اور انکے ساتھ بحرینی حکام کے رویے کو دیکھے گا تو وہ یقینا حکمرانوں کے اس رویے کی مذمت کرے گا۔ انہوں نے یہ بات کل ہفتے کے دن شیراز سے اپنی ملاقات کیلئے آئے ہزاروں افراد کے اجتماع میں کہی۔
قائد انقلاب اسلامی ایران نے کہا کہ عوام کے ساتھ بحرینی حکومت کا رویہ انتہائی غلط ہے جسکا نتیجہ عوام کے غیض و غضب اور ناراضگی میں اضافے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تشدد آمیز اقدامات سے شاید عارضی طور پر عوامی احتجاج میں کمی آ جائے لیکن دوبارہ اس قدر شدید احتجاج کی لہر اٹھنے کا امکان بھی موجود ہے جسکے مقابلے میں حکومت کے تمام اقدامات دھرے کے دھرے رہ جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ بحرینی
حکومت کے علاوہ وہ ممالک بھی سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں جنہوں نے بحرین میں اپنے فوجی بھیجے ہیں۔
امریکہ اور مغرب کے ظلم و ستم کی اصلی وجہ اسرائیل ہے:
قائد انقلاب اسلامی ایران نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ خطے کے عوام پر امریکہ اور مغربی ممالک کے واضح ظلم و ستم کی اصلی وجہ اسرائیل کی جعلی حکومت ہے کہا کہ موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ظلم و ستم کا نشانہ بحرینی عوام کو بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا کی جانب سے ایران کے خلاف وسیع پروپیگنڈے کی اصلی وجہ ملت ایران کی جانب سے خطے کے عوام کی حمایت اور عالمی استکباری قوتوں کی مخالفت اور مذمت پر مبنی حق بجانب موقف ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خبردار کیا کہ عالمی استعماری قوتیں اور بین الاقوامی صہیونیستی نیٹ ورک مشرق وسطی کے موجودہ حالات سے سوء استفادہ کرتے ہوئے فلسطین میں اپنے مذموم عزائم کے درپے ہے اور غزہ کے مظلوم عوام پر دباو میں مزید
اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ صہیونیستی رژیم کے اس منصوبے سے غافل نہ ہوں۔
خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک اسلام اور انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے ہے:
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ اسلام اور ایران میں اسلامی انقلاب کی برکت سے آج خطے میں اسلامی بیداری کی تحریک کا آغاز ہو چکا ہے جو یقیناً کامیابی سے ہمکنار ہو گی جیسا کہ بعض ممالک میں کامیاب ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قدر عوام کا ارادہ، ایمان اور فداکاری کا جذبہ زیادہ ہو گا اسی قدر انکی کامیابی کا امکان بھی بڑھ جائے گا۔ 
ولی امر مسلمین آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا کہ مشرق وسطی میں رونما ہونے والی اسلامی بیداری کی تحریک نے امریکہ، یورپ اور اسرائیل کی غاصب صہیونیستی رژیم کو حیرت زدہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستکبرین جہان کی تمام تر کوشش ہے کہ وہ خطے میں رونما ہونے
والی سیاسی تبدیلیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر سکیں لیکن اسلامی بیداری کی یہ تحریک رکنے والی نہیں ہے اور مزید آگے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلابی تحریک کا نتیجہ خطے کے عوام کیلئے انتہائی مفید اور سودمند ثابت ہو گا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خطے کے عوام کو خبردار کیا کہ وہ ہوشیار رہیں کیونکہ دشمن انکی تحریک کو اپنے اصلی راستے سے منحرف کرنے کی تاک میں ہے۔
لیبیا، مغربی طاقتوں کے ظلم و ستم کا دوسرا نمونہ:
قائد انقلاب اسلامی ایران نے لیبیا کو عالمی استکباری قوتوں کے ظلم و ستم کا دوسرا نمونہ قرار دیا اور کہا کہ مغربی طاقتیں نہیں چاہتیں لیبیا جیسے ملک میں جو تیل کے ذخائر سے مالامال ہے اور یورپ کے انتہائی قریب واقع ہے ایک عوامی، اسلامی اور جمہوری حکومت برسراقتدار آئے۔ لہذا انہوں نے لیبیائی عوام کو بے وقوف بنانے والی سیاست اپنا رکھی ہے لیکن لیبیا کی قوم انکے طور طریقوں سے اچھی طرح واقف ہے۔
خبر کا کوڈ : 67506
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش