0
Sunday 8 Oct 2017 16:39

پُرامن محرم الحرام کے انعقاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کلیدی کردار ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی

پُرامن محرم الحرام کے انعقاد میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کلیدی کردار ہے، ڈپٹی کمشنر وہاڑی
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار نہایت اہم رہا ہے، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ محرم الحرام کے پہلے 10 ایام نہایت پرامن طریقہ سے انجام پذیر ہوئے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک، ایم پی اے ارشاد احمد ارائیں، چیئرمین ضلع کونسل غلام محی الدین چشتی کے ہمراہ اظہارتشکر کے لئے بلائے گئے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، ڈی پی او عمر سعید ملک نے کہا کہ معاشرے کے بااثر افراد اور مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں کے تعاون سے قیام امن کی کو ششوں کو تقویت ملتی ہے، ایم پی اے ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ معاشرہ کسی ایک طبقے، فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ تمام لوگوں پر مشتمل ہوتا ہے، اس لئے معاشرے کا امن بھی تمام لوگوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، چیئر مین ضلع کونسل غلام محی الدین چشتی نے کہا کہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے محرم الحرام کے دوران اتحاد و اتفاق کی مثالی فضاء نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا، اس موقع پر ممبران امن کمیٹی قاضی محمد وہاج، علامہ غلام قنبر عسکری، مولانا محمد امین، مشتاق حسین شاہ، حاجی نبی بخش، شیخ سلیم، راؤ خلیل، عباس جعفری، راؤ شیراز رضا نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 675093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش