0
Sunday 8 Oct 2017 18:35

ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے والا شخص اپنی موت کو دعوت دے گا، مولانا فضل الرحمان

ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے والا شخص اپنی موت کو دعوت دے گا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کوئی مائی کا لال ختم نبوت کے قانون کو نہیں چھیڑ سکتا اور اگر کوئی ایسا کرے گا تو وہ اپنی موت کو دعوت دے گا۔ سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دشمن کمزور اور بزدل ہے، اسی لیے وہ چور دروازے سے حملہ کرتا ہے، پارلیمنٹ میں دیکھا کیسے چور دروازے سے انہوں نے ختم نبوت کے قانون پر نقب لگانے کی کوشش کی، چور جب چوری کرتا ہے تو محسوس نہیں ہونے دیتا کہ چوری کر رہا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کوئی مائی کا لال ختم نبوت کے قانون کو نہیں چھیڑ سکتا، جو کوئی ختم نبوت کو چھیڑے گا وہ اپنی موت کو دعوت دے گا، میں آج بھی کہتا ہوں اس قسم کے عزائم سے دستبردار ہو جاؤ، جب بھی کوئی آزمائش آتی ہے جے یو آئی میدان میں اترتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں چور دروازے سے ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کی کوشش کی گئی تاہم جے یو آئی نے اس کوشش کو ناکام بنایا جب کہ کسی کو اس سازش کا علم نہیں تھا۔ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ 3 سال قبل کہا تھا چوری پکڑی گئی ہے، سازشیوں کو منہ کی کھانی پڑی اور دہشت گردی کو نظریاتی شکست جے یو آئی نے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے واضح کردیا ہے سی پیک متنازعہ علاقے سے گزر رہا ہے، امریکا اور بھارت کی زبان ایک ہو گئی ہے، پاکستان کے روشن مستقبل پر کلھاڑا مارنے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ ہمیں افغانستان سے لڑوایا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آپ پاناما کو کرپشن کا مسئلہ سمجھتے ہیں تاہم میں اسے پاکستان کے خلاف سازش دیکھتا ہوں، فاٹا مسئلہ اتنا سنگین نہیں جتنا بنا دیا گیا، کچھ لوگ مفت میں مامے چاچے بن رہے ہیں، ایف سی آر کے خاتمے کے خلاف ہم 100 مرتبہ ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا قبائل کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دو، جان بوجھ کر فاٹا کو پسماندہ رکھا گیا اور اس سنجیدہ مسئلہ کو خواہ مخواہ الجھایا جا رہا ہے، قبائلی مسئلے کے پیچھے دباؤ امریکی سامراج کا ہے تاہم قبائل کا فیصلہ ہم نے کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 675108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش