0
Sunday 8 Oct 2017 20:51

تخت اسلام آباد کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام اور وسائل کو لوٹا گیا، میاں افتخارحسین

تخت اسلام آباد کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام اور وسائل کو لوٹا گیا، میاں افتخارحسین
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما میاں افتخار حسین نے کہاہے کہ تخت اسلام آباد کے لئے خیبر پختونخوا کے عوام اور وسائل کو لوٹا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں افتخار حسین کا این اے 4 میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ تبدیلی کا رخ بدل گیا۔ این اے 4 میں فتح حاصل کریں گے جبکہ عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تخت اسلام آباد کیلئے کے پی کے عوام اور وسائل کو لوٹا گیا اور اب حلقے کوبے یار و مددگار چھوڑکر پنجاب کی سیاست کرنے والے لوٹ آئے ہیں جبکہ مرکزی حکومت کو خیبرپختونخوا کبھی نظر نہیں آیا۔
خبر کا کوڈ : 675130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش