0
Sunday 8 Oct 2017 21:26

دوبئی اور گلف ممالک میں مزدوری کرنیوالے فاٹا کے ٹیچرز کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی، اقبال ظفر جھگڑا

دوبئی اور گلف ممالک میں مزدوری کرنیوالے فاٹا کے ٹیچرز کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی، اقبال ظفر جھگڑا
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں حالات پہلے سے زیادہ بہتر ہو چکے ہیں اور فاٹا میں غیر فعال سکولوں کو جلد فعال کردیا جائے گا، جبکہ دوبئی اور گلف ممالک میں مزدوری کرنے والے فاٹا کے ٹیچرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایڈورڈز کالج پشاور میں پروفیسر ضیاءالقمر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا کہ پروفیسر سید ضیاءالقمر مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پروفیسر ضیاءالقمر نہ صرف ایک استاد تھے بلکہ ایک مخلص دوست بھی تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کا کہنا تھا قبائلی علاقوں میں حالات پہلے سے بہت بہتر ہو چکے ہے اور قبائلی علاقوں میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ فاٹا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ فاٹا اصلاحات کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات نون لیگ کے ایجنڈے کا حصہ ہے، فاٹا اصلاحات میاں نواز شریف نے شروع کی تھی اور سرتاج عزیز نے تمام ایجنسیوں کا دورہ کرکے رپورٹ جمع کرائی تھی انہوں نے کہا کہ بہت جلد فاٹا اصلاحات کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 675137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش