QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردوں کی شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں پر فائرنگ، 4 افراد شہید، ایک زخمی

9 Oct 2017 09:03

سبزی فروش معمول کیمطابق سبزی منڈی کیجانب خریداری کیلئے اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آیا ہے، جو کہ کوئٹہ میں بازار کی حیثیت رکھتا ہے اور اس علاقے میں چاروں اطراف سکیورٹی اہلکار ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پانچ شیعہ مسلمان موقع پر شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کاسی روڈ پر صبح آٹھ بجے کے قریب دہشتگردوں نے سبزی فروشوں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد شہید ہوگئے، جن میں چار شیعہ مسلمان اور ایک پشتون ڈرائیور شامل ہیں۔ سبزی فروش معمول کے مطابق سبزی منڈی کی جانب خریداری کے لئے اپنی گاڑی پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ ٹارگٹ کلنگ کا یہ واقعہ شہر کے مصروف ترین علاقے میں پیش آیا ہے، جو کہ بازار کی حیثیت رکھتا ہے اور اس علاقے میں چاروں اطراف سکیورٹی اہلکار ہمیشہ موجود رہتے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں محمد علی، خادم حسین، سید سرور اور صالح محمد بڑیچ شامل ہے، جبکہ احمد علی ولد شاہ نظر کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں کے اجساد خاکی کو امام بارگاہ حسینی نیچاری علمدار روڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے 10 ستمبر کو بھی کچلاک کے علاقے میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے 2 خواتین سمیت 6 شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو شہید کر دیا تھا، جس کے خلاف کوئٹہ یکجہتی کونسل کی جانب سے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 675233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675233/کوئٹہ-دہشتگردوں-کی-شیعہ-ہزارہ-سبزی-فروشوں-پر-فائرنگ-4-افراد-شہید-ایک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org