0
Monday 9 Oct 2017 19:44

امریکا طوطا بن کر بھارتی زبان بول رہا ہے لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رحمان ملک

امریکا طوطا بن کر بھارتی زبان بول رہا ہے لیکن ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر رحمان ملک نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا طوطابن کر بھارتی زبان بول رہا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت سن لے ہم ڈرنے، جھکنے والے نہیں، دہشت گردی کیخلاف قربانیاں ماننا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا طوطا بن کر بھارتی زبان بول رہا ہے۔ علاوہ ازیں رحمان ملک نے سعودی عرب کی ایجنسی کی دعوت پر اسلام آباد کے تجارتی مرکز کا دورہ کیا اور خانہ کعبہ کے غلافوں سمیت مقدس تبرکات پر مبنی اشیا پر مشتمل میوزیم دیکھا۔ رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان میں خانہ کعبہ کے مقدسات لانے پر سعودی شہری عبداللہ الدریسی کا شکرگزار ہوں، ان مقدسات کو دیکھ کر دل کو سکون ملتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 675235
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش