0
Monday 9 Oct 2017 16:24

وہ دن بھی آئے جب نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کرسکیں، خورشید شاہ

وہ دن بھی آئے جب نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کرسکیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ چئیرمین نیب کی تقرری کو متنازعہ نہ بنایا جائے ایمانداری سے کہتا ہوں کہ جسٹس(ر) جاوید اقبال کے نام پر کوئی مک مکا نہیں ہوا۔ اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نئے چیرمین نیب کی تقرری کے لئے تحریک انصاف اور ایم کیوایم کے جانب سے دیئے گئے ناموں پر بھی مشاورت ہوئی لیکن ہم نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کا نام اس لئے دیا کہ ان کا ماضی شفاف ہے اور وہ سب کو قابل قبول ہیں جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی گلہ شکوہ سامنے نہیں آیا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جاوید اقبال کو کوئی فرد ڈکٹیشن نہیں دے سکے گا، ہمیں چاہئے کہ چیرمین نیب کو متنازعہ نہ بنائیں۔ ایمانداری سے کہتا ہوں کہ جاوید اقبال کے نام پر کوئی مک مکا نہیں ہوا۔ اسی لئے ابھی تک کسی نے تنقید بھی نہیں کی اور جب تک پارلیمنٹ ہے تب تک تمام سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لئے بہترین فیصلے کرنا ہوں گے اللہ کرے کہ وہ دن بھی آئے کہ ہم نگراں وزیراعظم کے نام کا فیصلہ بھی کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو چاہئے کہ وہ کہیں حسن اور حسین نواز میرے بیٹے ہیں لیکن وہ پاکستانی شہری نہیں۔
خبر کا کوڈ : 675305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش