0
Monday 9 Oct 2017 19:35

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف فاٹا سیکرٹریٹ کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں فاٹا سیکرٹریٹ کے پراجیکٹ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے سامنے اس مظاہرے میں ملازمین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز جن پر سیکرٹریٹ حکام کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کے اعلامیے کے باوجود اپریل سے ان کی تنخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے 1500 ملازمین مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پراجیکٹ کا کہا جاتا ہے جو دو تین سال چلتے ہیں ہمارے تو سترہ ہوئے یہ ملازمت کرتے ہوئے اس کے باوجود کبھی ایک بہانے تو کبھی دوسرے سے ہمیں ٹالا جا رہا ہے جبکہ ہماری حالت یہ ہے کہ گھر کی ضروریات کے لیے قرضوں پہ قرضے لے رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں بصورت دیگر وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب فاٹا سیکرٹریٹ کے حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ان ملازمین کا کنٹریکٹ جون سے ختم ہوچکا ہے تاہم اگلے دس دن میں ان کے ساتھ نیا کنٹریکٹ سائن کیا جائے گا جس کے بعد ان کی تنخواہیں بھی جاری کر دی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 675348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش