QR CodeQR Code

خیبرایجنسی، لیویز فورس کے 5 اہلکار چرس سمگل کرتے ہوئے گرفتار

9 Oct 2017 19:39

سکیورٹی ذرائع کیمطابق مہربان کلے میں قائم ناکہ بندی پر سکیورٹی فورسز ایک سرکاری گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانو سے اعلیٰ کوالٹی کی 25 کلو گرام چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں سکیورٹی فورسز نے ناکہ بندی کے دوران 5 لیویز اہلکاروں کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گاڑی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مہربان کلے میں قائم ناکہ بندی پر سکیورٹی فورسز ایک سرکاری گاڑی کی تلاشی کے دوران اس کے خفیہ خانو سے اعلیٰ کوالٹی کی 25 کلو گرام چرس برآمد کرکے گاڑی میں سوار 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پانچوں گرفتار ملزمان لیویز فورس کے حاضر سروس ملازمین ہے اور وادی تیراہ سے دوہ توئی کے راستے چرس سمگل کررہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ ناکہ بندی پر تلاشی کے دوران لیویز فورس اور وہاں تعینات پاک فوج کے اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تاہم سکیورٹی فورسز نے ملزمان کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ گرفتار ہونے والے 5 اہلکاروں میں شاکر، زاہد اور نسیم شامل ہیں جبکہ دو دیگر اہلکاروں کے نام معلوم نہ ہو سکے۔


خبر کا کوڈ: 675350

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675350/خیبرایجنسی-لیویز-فورس-کے-5-اہلکار-چرس-سمگل-کرتے-ہوئے-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org