QR CodeQR Code

وفاقی و صوبائی حکومتیں این اے 4 پشاور میں قبل از الیکشن دھاندلی سے باز رہیں، بلاول بھٹو

9 Oct 2017 19:39

بلاول ہاؤس کراچی میں پی پی خیبر پختونخوا کے عہدیداران و انتخابی امیدوار سے میٹنگ کے دوارن چیرمین پی پی نے کہا کہ 26 اکتوبر کو پشاور میں اگر ضمنی انتخابات کو چھیننے اور چرانے کی کوشش کی گئی، تو اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ این اے 4 پشاور میں قبل از الیکشن دھاندلی سے باز رہیں اور اگر ضمنی انتخابات کو چھیننے اور چرانے کی کوشش کی گئی، تو اس کے خلاف سخت مزاحمت کی جائیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا، جس میں پی پی پی خیبر پختونخوا کے صدر ہمایوں خان، جنرل سیکریٹری فیصل کریم کنڈی اور این اے 4 کیلئے پی پی پی امیدوار اسد گلزار خان نے شرکت کی۔ اس موقع پر پارٹی امیدوار اسد گلزار خان نے چیئرمین بلاول بھٹو کو اپنے حلقے کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 اکتوبر کو پشاور سے پیپلز پارٹی کے مخالفین کا سورج غروب ہو جائے گا۔ انہوں نے خیبر پختونخوا کے جیالوں پر زور دیا کہ وہ اسد گلزار خان کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور محنت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پختونوں اور پیپلز پارٹی کا رشتہ وفاداری کا رشتہ ہے اور وہ ہمیشہ قائم رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 675352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675352/وفاقی-صوبائی-حکومتیں-این-اے-4-پشاور-میں-قبل-الیکشن-دھاندلی-سے-باز-رہیں-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org