0
Monday 9 Oct 2017 20:05

انتہاپسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے، ثروت اعجاز قادری

انتہاپسندی و دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ عوام میں محرومیاں بڑھتی جا رہی ہیں، حکمرانوں نے عوام کو ریلیف کی بجائے صرف دعوؤں سے کام چلائے ہیں، سیاست کو خدمت اور عبادت سمجھ کر کیا جاتا، تو آج عوام خوشحال اور ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوتا، بنیادی مسائل حل اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کا آئینی فریضہ ہے، مگر ہر حکومت نے اپنے فرض کو ادا کرنے کی بجائے عوام کو دھوکہ دیا، ہر دور میں عوام کے حقوق کا استحصال کیا گیا، اس لئے احساس محرومی سے تنگ افراد انقلاب کا نعرہ لگا رہے ہیں، بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہا ہے، انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے ہونگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ غربت کی سطح میں دن بدن اضافے کی وجہ حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں، نئی سنل روزگار کیلئے پریشان حال ہے، جبکہ حکومتیں نوکری فراہم کرنے کی بجائے بے روزگاری کو تقویت دے رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے سیاسی و معاشی حقوق فراہم کئے جائیں، غربت کے خاتمے اور عوامی مسائل سمیت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے میڈ ان پاکستان پالیسیاں مرتب کی جائیں، بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے آگے بڑھنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 675361
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش