QR CodeQR Code

ہمیں پاکستان سے محبت اور اس کیلیئے قربانیاں دینے کی سزا دی جا رہی ہے، ناصر عباس شیرازی

9 Oct 2017 21:02

ملتان میں آئی ایس او کے زیراہتمام منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دشمن جان لیں کہ یہ قوم کراچی سے پاراچنار اور خیبر سے گلگت تک متحد ہے، اگر ہمارے لاپتہ جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر ''جیل بھرو'' تحریک شروع کرینگے جو حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر بیرونی ایجنڈے پر عمل کر رہے ہیں، ایک طرف ملت جعفریہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے تو دوسری طرف محب وطن افراد کو بے بنیاد اور غیر آئینی و قانونی طور پر کئی سالوں سے لاپتہ کیا جا رہا ہے، ایک سازش اور منصوبہ بندی کے تحت ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، ہم مجاہد عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی کی جانب سے کراچی سے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، خوش آئند بات یہ کہ اس جیل بھرو تحریک میں تمام جماعتیں متحد ہیں، علامہ حسن ظفر نقوی کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی گرفتاری دیں گے، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام منعقدہ 41 ویں ''مہدویت اُمید بشریت '' کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان سے محبت اور اس کے لئے قربانیاں دینے کی سزا دی جا رہی ہے، دشمن جان لیں کہ یہ قوم کراچی سے پاراچنار اور خیبر سے گلگت تک متحد ہے، اگر ہمارے لاپتہ جوانوں کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر ''جیل بھرو'' تحریک شروع کریں گے جو حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دے گی۔


خبر کا کوڈ: 675371

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675371/ہمیں-پاکستان-سے-محبت-اور-اس-کیلیئے-قربانیاں-دینے-کی-سزا-دی-جا-رہی-ہے-ناصر-عباس-شیرازی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org