0
Monday 9 Oct 2017 22:40

کراچی میں تاوان کیلئے اغوا شدہ شہری تھانے سے بازیاب، 4 اہلکار گرفتار

کراچی میں تاوان کیلئے اغوا شدہ شہری تھانے سے بازیاب، 4 اہلکار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیروز آباد تھانے پر چھاپہ مار کر تاوان کیلئے اٹھائے گئے ایک شہری کو بازیاب کرا لیا، جبکہ واقعے میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس گردی عروج پر ہے اور قانون کے محافظ ہی عوام کو اغواء کرکے تاوان وصول کرنے میں مصروف ہیں۔ سیشن جج کے حکم پر جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی نے کسی قانونی کارروائی کے بغیر حراست میں لئے گئے ایک شخص کو فیروز آباد پولیس اسٹیشن کے باورچی خانے سے بازیاب کرا لیا۔ مغوی اسد کے اہل خانہ کے مطابق 4 اکتوبر کو کراچی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ون میں پولیس نے اسد کو گھر سے اٹھایا، لیکن نہ تو پولیس نے کوئی مقدمہ درج کیا اور نہ ہی گرفتاری ظاہر کی۔ اغوا کاروں نے اسد کو چھوڑنے کیلئے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور اس کیلئے 3 بار فون کیا، لیکن جگہ کا تعین نہیں کیا، تاہم پھر مغوی کی بیوی کو تاوان کی رقم لے کر فیروز آباد پولیس اسٹیشن پہنچنے کیلئے کہا گیا۔ اسد کے گھر والوں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے تھانے پر چھاپہ مار کر اسد کو بازیاب کرا لیا، مجسٹریٹ کے حکم پر 4 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا، جبکہ 4 اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 675396
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش