QR CodeQR Code

کراچی، متحدہ رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم پر چاقو حملہ کرنیوالا گرفتار

9 Oct 2017 22:49

نارتھ ناظم آباد کے بلاک این میں عبدالوسیم اے ٹی ایم سے رقم نکال رہے تھے کہ اسی دوران چاقو بردار شخص نے ان پر حملہ کرکے رقم چھیننے کی کوشش کی، لیکن رکن اسمبلی کے محافظوں اور اہل علاقہ نے چاقو بردار شخص کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نارتھ ناطم آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم پر چاقو سے حملہ کرنے والے ملزم کو ان کے محافظوں اور اہل خانہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے بلاک این میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی عبدالوسیم نجی بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکال رہے تھے کہ اسی دوران چاقو بردار شخص نے ان پر حملہ کرکے رقم چھیننے کی کوشش کی، لیکن رکن اسمبلی کے محافظوں اور اہل علاقہ نے چاقو بردار شخص کو قابو کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 675399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675399/کراچی-متحدہ-رکن-قومی-اسمبلی-عبدالوسیم-پر-چاقو-حملہ-کرنیوالا-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org