QR CodeQR Code

پاکستان کی امریکا کو حقانی نیٹ ورک کیخلاف مشترکہ آپریشن کی پیشکش

امریکی جارحیت کی صورت میں چین، روس، ایران اور ترکی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے، خواجہ آصف

9 Oct 2017 23:11

امریکا کے حوالے سے آئندہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع دورہ پاکستان میں اگر ہمیں ڈکٹیشن دینے آ رہے ہیں تو ہم ان کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے وطن کے مفاد میں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ خواجہ آصف نے امریکا کو پاکستانی سرزمین پر حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ فوجی آپریشن کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے افغان صدر کو بھی یہی پیشکش کی ہے۔ نجی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرخارجہ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکی عہدیداروں کو پیشکش کی ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے جتنے ٹھکانوں کا پتہ ان کے پاس ہیں وہ لیکر ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر ہمارے ساتھ ان علاقوں کا اچانک دورہ کر لیں اور حقانی نیٹ ورک کی کوئی سرگرمی دکھائی دے تو پاکستان اور امریکا ملکر ان عناصر کو وہیں ملیا میٹ کر دیں گے۔

امریکا کے حوالے سے آئندہ پالیسی پر بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیر دفاع دورہ پاکستان میں اگر ہمیں ڈکٹیشن دینے آ رہے ہیں تو ہم ان کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے اور اب ہم وہ کریں گے جو ہمارے وطن کے مفاد میں ہو گا۔ امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہونے کی صورت میں پاکستان کی پالیسی پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان تنہا نہیں ہو گا، امریکا جو چار آنے ہمیں دے رہا ہے وہ بھی بند کر دے تو ہم گزارہ کر لیں گے جبکہ اگر امریکی دباو آیا تو چین، روس، ایران اور ترکی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ واضح رہے وزیرخارجہ کا یہ بیان ان کے حالیہ دورہ امریکا کے بعد سامنے آیا جہاں انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلر سن سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا دو ٹوک موقف بیان کیا۔


خبر کا کوڈ: 675406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675406/امریکی-جارحیت-کی-صورت-میں-چین-روس-ایران-اور-ترکی-ہمارے-ساتھ-کھڑے-ہوں-گے-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org