QR CodeQR Code

پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

10 Oct 2017 17:15

ذرائع کے مطابق سسٹم کیلئے جیلوں میں قید ملزمان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا اور اس حوالے سے فرانزک سائنس ایجنسی کا سیٹلائیٹ سٹیشن بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیٹلائیٹ سٹیشن کو مرکزی ڈیٹا بیس کیساتھ مربوط کر دیا جائے گا۔ اس سسٹم کو نادرا کے ساتھ بھی لنک کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے جرائم کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیب میں خود ساختہ فنگر پرنٹس کی شناخت کا سسٹم متعارف کروایا جائے گا جس کے تحت جائے وقوعہ سے فوری طور پر ملزمان کے فنگر پرنٹس لے کر لیب میں انہیں شناخت کیا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق سسٹم کیلئے جیلوں میں قید ملزمان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا اور اس حوالے سے فرانزک سائنس ایجنسی کا سیٹلائیٹ سٹیشن بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سیٹلائیٹ سٹیشن کو مرکزی ڈیٹا بیس کیساتھ مربوط کر دیا جائے گا۔ اس سسٹم کو نادرا کے ساتھ بھی لنک کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی سے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مانگ لئے گئے ہیں۔ فنڈز ملتے ہی منصوبے پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 675608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675608/پنجاب-فرانزک-سائنس-ایجنسی-کو-ا-پ-گریڈ-کرنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org