QR CodeQR Code

لوگوں کو میاں صاحب اور خان صاحب جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے، آصف زرداری

10 Oct 2017 23:25

پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو انہیں پتہ ہونا چاہیے، وہ ہماری وجہ سے نہیں نکالے گئے بلکہ نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو غلط نکالا گیا تو میاں صاحب آپ بیٹھے رہتے، آپ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیوں کیا؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ قوم کو نواز شریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے جب کہ میاں صاحب ہمارے نہیں بلکہ نکالنے والوں کے خوف سے نکلے۔ پشاور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اگر پوچھتے ہیں کہ انہیں کیوں نکالا تو انہیں پتہ ہونا چاہیے، وہ ہماری وجہ سے نہیں نکالے گئے بلکہ نکالنے والوں کے خوف کی وجہ سے نکلے اور اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو غلط نکالا گیا تو میاں صاحب آپ بیٹھے رہتے، آپ نے وزیراعظم ہاؤس خالی کیوں کیا؟۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جب ہم نے ملک سنبھالا تواس وقت بھی کچھ ایسے ہی حالات تھے، جو آج ہیں مگرہمارے ساتھ سیاسی قوت تھی اور ہم نے اس وقت کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کو ہم نے نوکریاں دیں، مسلم لیگ (ن) والوں نے انہیں نکال دیا۔ ہم ان کے خلاف عدالت میں گئے، پیپلز پارٹی کی ہمیشہ شناخت رہی کہ ہم نے لوگوں کو روزگا دیا، ان کا بس چلتا تو یہ پورا پاکستان ہی بیچ دیں۔ سابق صدر نے کہا کہ زندگی میں میاں صاحب اور خان صاحب جیسے لوگ آتے ہیں، قوم کو ان لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیئے۔ جب کہ کپتان صاحب کا کوئی قصور نہیں یہ معصوم کرکٹر ہیں۔ فاٹا پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا سے ملانا ہے جب کہ اپنے دور میں فاٹا کے لیے بہت قانون بنائے، فاٹا میں اب آخری جھٹکا ہے۔ وہ اب ہوگا یا تو ہماری حکومت آئے گی تب ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 675682

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675682/لوگوں-کو-میاں-صاحب-اور-خان-جیسے-سے-ہوشیار-رہنا-چاہیئے-ا-صف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org