QR CodeQR Code

وزیر دفاع اور نیول چیف کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقاتیں، سلامتی کی صورتحال پر گفتگو

11 Oct 2017 10:26

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل عباسی کو مبارکباد دی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی جی ایچ کیو پہنچے، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر ایڈمرل عباسی کو مبارکباد دی۔ بحریہ کے سربراہ نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے دفاع اور سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس سے قبل وزیر دفاع کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 675739

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/675739/وزیر-دفاع-اور-نیول-چیف-کی-جی-ایچ-کیو-میں-آرمی-سے-ملاقاتیں-سلامتی-صورتحال-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org