0
Wednesday 11 Oct 2017 20:57

افغان صوبے پکتیا میں فضائی حملہ، 15 طالبان مارنے کا دعویٰ

افغان صوبے پکتیا میں فضائی حملہ، 15 طالبان مارنے کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ افغان حکام نے صوبے پکتیا میں فضائی حملوں کے دوران 15 طالبان جنگجو مارنے اور 5 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ وزرارت داخلہ کے مطابق صوبہ پکتیا میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے، اس دوران 15 جنگجو ہلاک ہوئے، جن میں 11 سید کرم اور دیگر 4 ضلع احمد آباد میں کارروائی میں مارے گئے۔ اس کارروائی کے حوالے سے طالبان کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف افغان فوج کی جانب سے آپریشنز اور فضائی کارروائیاں طویل عرصے سے جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 675903
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش