0
Thursday 12 Oct 2017 09:16

پنجاب کا وزیر قانون قادیانیوں کو مسلمان قرار دے کر آئین سے انحراف کر رہا ہے، خرم نواز گنڈا پور

پنجاب کا وزیر قانون قادیانیوں کو مسلمان قرار دے کر آئین سے انحراف کر رہا ہے، خرم نواز گنڈا پور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت ختم نبوت (ص) کے آئینی اعتبار سے طے شدہ معاملہ کو اپنی گندی سیاست سے دور رکھے، نااہل ٹولہ کرپشن ریفرنسز کے فیصلوں اور یقینی سزاؤں سے بچنے کیلئے ملک میں انتشار پھیلانا چاہتا ہے اور عوام کی توجہ نان ایشوز پر مرکوز کرنا چاہتا ہے، منظم منصوبہ بندی کے تحت 1973ء کے آئین میں سیٹل ہونیوالے احمدیوں و قادیانیوں کے مسئلہ کو ہوا دی جا رہی ہے، جو قابل مذمت رویہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گندے کھیل کی ابتدا ختم نبوت (ص) کے حوالے سے بیان حلفی میں تبدیلی سے کی گئی، شدید ردعمل آنے پر حکومت کو پرانا حلف نامہ بحال کرنا پڑا، اب حکمران خاندان کے افراد اسمبلی میں کھڑے ہو کر کبھی قادیانیوں کو فوج سے نکالنے اور کبھی ازسرنوء عدلیہ اور فوج میں ختم نبوت (ص) کا حلف لینے کا شوشہ چھوڑ رہے ہیں، اس حل شدہ مسئلہ کو اٹھانا شیطانی سوچ کی عکاسی کرتا ہے، حکومت اور اس کے حواری آگ سے کھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کا صوبائی وزیر قانون جس کے دہشتگرد اور کالعدم تنظیموں سے روابط کسی سے ڈھکے چھپے نہیں وہ غیر محسوس طریقے سے حکومت کی طرف عوام کو پیغام دے رہا ہے کہ احمدی عقائد، نماز، روزہ پر عمل کرتے ہیں، مساجد بناتے ہیں، اذانیں دیتے ہیں، حکومتی حلقوں کی طرف سے باور کراوایا جا رہا ہے کہ قادیانی مسلمانوں کی ہی طرح کے ہیں، پنجاب کا وزیر قانون قادیانیوں کو مسلمان قرار دے کر آئین سے انحراف کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل لیگ عوامی توجہ ہٹانے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتی ہے تاہم انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ ختم نبوت (ص) کے طے شدہ معاملہ کو اپنی گندی سیاست سے دور رکھے۔
خبر کا کوڈ : 675986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش