0
Thursday 12 Oct 2017 18:59

خیبر ایجنسی، غیر حاضر خاصہ دار اور لیویز اہلکار کو 3 دن کی ڈیڈ لائن

خیبر ایجنسی، غیر حاضر خاصہ دار اور لیویز اہلکار کو 3 دن کی ڈیڈ لائن
اسلام ٹائمز۔ وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) خیبر ایجنسی میں طویل عرصے سے غیر حاضر خاصہ دار اور لیوی فورس کے اہلکاروں کو ڈیوٹی پر حاضری کے لئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے بصورت دیگر انہیں ملازمت سے فارغ کرکے نئے افراد کو بھرتی کرلیا جائے گا۔ پولیٹکل ایجنٹ خیبر ایجنسی کیپٹن(ر) خالد محمود کی جانب سے جاری کئے گئے حکم نامے میں خاصہ دار اور لیوی فورس کے تمام ان اہلکاروں کو جو بیرون ملک ملازمت پر ہیں یا اپنے گھروں میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کررہے ہیں اور ان کی جگہ پرائیویٹ افراد ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں انہیں خبردار کیا گیا ہے کہ وہ 3 دن کے اندر اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہو جائیں اور عوضی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کو واپس اپنے گھروں کو بھیج دیں۔ اس سلسلے میں تمام اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹس کو ارسال کردہ مراسلے میں ڈیوٹی نہ دینے والے خاصہ دار و لیوی فورس کے اہلکاروں کے کوائف طلب کئے گئے ہیں جبکہ برخاستگی کے فیصلے کیلئے قانونی ماہرین سے رائے بھی طلب کر لی گئی ہے تاکہ ایکشن کے بعد برخاست ہونے والے اہلکار اگر عدالتی سہارا لینا چاہیں تو پولیٹکل انتظامیہ کا موقف مضبوط ہو۔
خبر کا کوڈ : 676101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش