0
Thursday 12 Oct 2017 23:51

ہم شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، علامہ ناظر تقوی

ہم شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، علامہ ناظر تقوی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ ہم شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ لاپتہ شیعہ جوانوں کو منظر عام پر لایا جائے اور بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے، تحفظ پاکستان کے تحت کسی بھی شخص کو گرفتار کرکے 90 دن ادارے اپنی تحویل میں رکھ سکتے ہیں اور تحقیقات مکمل ہو جانے کے بعد اگر جرم ثابت ہوتا ہے، تو اُسے عدالتوں میں پیش کرکے سزا دلوائی جاتی ہے، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سالوں گزر جانے کے باوجود اب تک شیعہ نوجوانوں کو عدالتوں میں پیش نہ کرنا سراسر زیادتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ ناظر تقوی نے مزید کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ملزمان کے بارے میں اُن کے خاندان کو معلومات دینا اور اسیروں کو اُن کے خاندان سے ملاقات کروانا یہ اُن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم مجرموں کی پشت پناہی کرنا چاہتے ہیں یا اُن کی تحقیقات کے عمل کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، ہمارا مطالبہ صرف یہ ہے کہ لاپتہ شیعہ افراد کو اُن کے خاندان سے ملایا جائے اور اُن کو اعتماد میں لیا جائے، ہم امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ادارے ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔ علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ ہم کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان مسائل کے حل میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 676166
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش