0
Friday 13 Oct 2017 08:46

ملتان، تحریک لبیک یارسول کے زیراہتمام ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ملتان، تحریک لبیک یارسول کے زیراہتمام ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام چوک نواں شہر پر تحریک کے مرکزی چیئرمین مولانا ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی لاہور میں ختم نبوت کے موضوع پر گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اس موقع پر شرکاء نے قادیانیوں کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے کے نعرے لگا ئے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک لبیک یارسول اللہ ملتان کے چیئرمین مولانا عبد العلیم جلالی نے کی، اس موقع پر جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل سمیت مولانا الیاس معینی، مولانا باقر جلالی، مولانا ریحان باروی، سرفراز قادری، زیشان قادری، مولانا مرید حسین ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر مولانا عبدالعلیم جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اگر آج تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کو رہا نہ کیا تو گھنٹہ گھر چوک سے نواں شہر چوک تک بعد نماز جمعہ احتجاجی ریلی نکالیں گے، اگر پھر بھی شام تک رہا نہ کیا تو پاکستان بھر کی مرکزی شاہرائوں کو بند کر دیں گے اور بہاولپور بائی پاس چوک کو بھی بند کر دیں گے۔ جبکہ نماز جمعہ کے اجتماعات میں آج مولانا ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی گرفتاری کے خلاف نمازجمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں بھی پیش کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 676184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش