0
Friday 13 Oct 2017 08:58

نیب ریفرنسز، آج فرد جرم لگنے کا امکان

نیب ریفرنسز، آج فرد جرم لگنے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کی جانب سے گزشتہ سماعت پر ایک دن کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی پیشی پر جج احتساب عدالت نے کہا تھا کہ ایک ملزم آتا ہے تو دوسرا جاتا ہے، اس لئے غیرحاضر ملزمان کا کیس الگ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، حسن نواز نے تصدیق کی ہے کہ ان کے والد میاں نواز شریف کا فی الحال پاکستان جانے کا پروگرام نہیں ہے۔ نواز شریف، حسن اور حسین نواز پارک لین اپارٹمنٹس، عزیزیہ سٹیل ملز اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنسز میں جبکہ مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن صفدر صرف پارک لین اپارٹمنٹس کے معاملے میں نامزد ملزم ہیں۔ عدالت کے باہر چسپاں کئے گئے اشتہار میں کہا گیا ہے کہ حسن اور حسین نواز اگر ایک ماہ کے اندر احتساب عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے کر دائمی وارنٹ جاری کر دیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 676185
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش