QR CodeQR Code

کوئٹہ پولیس کی کارروائی، ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک اور ایک گرفتار

13 Oct 2017 11:45

پولیس کیمطابق گرفتار ملزم سانحہ سول ہسپتال کے کیس میں مطلوب تھا۔ موقع سے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس کیجانب سے مزید کارروائی اب بھی جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس نے قمبرانی روڈ پر ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کارروائی کاؤنٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے مشترکہ طور پر کی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر مبینہ مقام پر چھاپہ مارا، جہاں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ہلاک ہونے والے کی شناخت اب تک نہیں ہوسکی، جبکہ گرفتار شخص کا نام اسفند بتایا جاتا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سانحہ سول ہسپتال کے کیس میں مطلوب تھا۔ موقع سے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اور پولیس کی جانب سے مزید کارروائی اب بھی جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 676195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676195/کوئٹہ-پولیس-کی-کارروائی-ایک-مبینہ-دہشتگرد-ہلاک-اور-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org