QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے جی پی او چوک میں متاثرین کا احتجاج جاری

13 Oct 2017 14:24

نماز جمعہ کے بعد لگنے والے اس احتجاجی کیمپ میں میڈیا کے نمائندے کوریج کیلئے آئے ہوئے ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اس کیمپ میں وہ مائیں بھی موجود ہیں جو سات سات سال سے اپنے جگر گوشوں کی راہ تک رہی ہیں، ان ماؤں کو اتنی خبر بھی نہیں کہ ان کے بچے زندہ ہیں تو کس حال میں اور زندہ ہیں بھی سہی یا نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اہل تشیع مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی تحریک پورے ملک میں پھیل چکی ہے۔ اسی سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی جی پی او چوک میں ایم ڈبلیو ایم کا احتجاجی کیمپ لگ چکا ہے، اس کیمپ میں ایجنسیز کے ہاتھوں اغواء ہونے والے نوجوانوں کے والدین اور بچے کثیر تعداد میں موجود ہیں جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اکابرین بھی موجود ہیں۔ نماز جمعہ کے بعد لگنے والے اس احتجاجی کیمپ میں میڈیا کے نمائندے کوریج کیلئے آئے ہوئے ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ اس کیمپ میں وہ مائیں بھی موجود ہیں جو سات سات سال سے اپنے جگر گوشوں کی راہ تک رہی ہیں، ان ماؤں کو اتنی خبر بھی نہیں کہ ان کے بچے زندہ ہیں تو کس حال میں اور زندہ ہیں بھی سہی یا نہیں۔ یہ خانوادے اپنے بچے نہ سہی، ان کا نشاں پوچھنے کا حق تو ریاست سے رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 676244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676244/ڈی-ا-ئی-خان-مسنگ-پرسنز-کی-بازیابی-کیلئے-جی-پی-او-چوک-میں-متاثرین-کا-احتجاج-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org