1
0
Friday 13 Oct 2017 14:40

لیہ سے لاپتہ 2 سگے بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، والدین کیجانب سے آرمی چیف کا شکریہ

لیہ سے لاپتہ 2 سگے بھائی بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، والدین کیجانب سے آرمی چیف کا شکریہ
اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی جیل بھرو تحریک کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، گذشتہ پانچ ماہ سے جنوبی پنجاب کے علاقہ لیہ سے تعلق رکھنے والے دو لاپتہ سگے بھائی نسیم عباس اور شاہین عباس گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے۔ نسیم عباس کو کراچی جبکہ شاہین عباس کو لاہور سے سادہ لباس اہلکاروں نے 2 جنوری 2017ء کو اغوا کیا تھا، جو گذشتہ رات اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ خیال رہے کہ تمام لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے لئے جیل بھرو تحریک کراچی سے شروع ہوئی ہے، جسکے پہلے مرحلے میں علامہ حسن ظفر نقوی نے ساتھیوں سمیت گرفتاری پیش کی تھی۔ آج علامہ احمد اقبال رضوی بھی اپنے رفقا کے ہمراہ ازخود گرفتاری دیں گے، یہ سلسلہ تمام لاپتہ افراد کی بازیابی تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب ان دونوں بھائیوں کی بوڑھی ماں جو اپنے بچوں کی بازیابی پر خوشی کے آنسووں پر قابو نہیں پا سکیں، اُنہوں نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ جس طرح میرے لعل واپس آگئے ہیں، باقی بھی واپس آجائیں، اُنہوں نے جیل بھرو تحریک کے محرکین اور علمائے کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے جوانوں کی بازیابی کے لئے چلائی جانے والی تحریک کے قائدیں اور پوری ملت جعفریہ کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے سربراہ جنرل باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ مظلومین کی فریادی بنے۔
خبر کا کوڈ : 676257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
ہمارے بے وقوف عوام! آرمی چیف کا شکریہ کہ ہمارے جوانوں کو غیر قانونی اٹھایا اور انکی چھتر پریڈ کی۔
ہماری پیشکش