0
Friday 13 Oct 2017 17:56

لوئر کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والی غیر ملکی خاندان کو برطانیہ بھجوا دیاگیا

لوئر کرم ایجنسی سے بازیاب ہونے والی غیر ملکی خاندان کو برطانیہ بھجوا دیاگیا
اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بازیاب ہونیوالا غیر ملکی خاندان برطانیہ بھجوا دیا گیا۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے جوشوا بوئل، ان کی امریکی اہلیہ اور تین بچوں کو قومی ائرلائن کے ذریعے روانہ کیا گیا، جوشوا بوئل اور ان کی اہلیہ کو 2012 میں افغانستان سے اغواء کیا گیا تھا، جن کو آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز امریکی اطلاع پر لوئر کرم ایجنسی کے علاقے سے آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ بازیابی کے بعد جوشوا بوئل نے اپنے والد سے ٹیلیفون پر بات چیت کی، جس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اغواء کاروں کے منہ سے آخری الفاظ یہ سنے کہ انہیں قتل کردیا جائے۔ جوشوا کے والد نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے امریکی کمانڈوز کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور انہیں اسلام آباد میں کینیڈین سفارتخانے کے حوالے کرنے کی درخواست کی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر دفاع جیمس میٹس نے بھی پاکستانی افواج کی جانب سے مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرانے پر مسرت کا اظہار کیا ہے اور اس اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مثبت سمت میں لے جانے کے لئے مفید قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 676308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش