QR CodeQR Code

رانا ثناء اللہ آئین اور قانون کے مجرم ہیں، سزا ملنی چاہیے، حافظ عاکف سعید

13 Oct 2017 18:46

تنظیم اسلامی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذہبی شعار کو نشانہ بنا کر سیاسی سکورنگ کرنا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا جو پہلے ہی کرپشن کے الزامات سے لڑکھڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت مصیبت کے اس وقت میں اللہ کی طرف رجوع کرنے اور اپنے انفرادی اور اجتماعی گناہوں سے تائب ہونے کی بجائے دین سے مذاق کرنے کی سنگین غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قادیانیت پر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا بیان غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے ایک بیان میں کہی۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت عقیدہ ختم نبوت جیسے حساس مسئلے پر زبان درازی کرکے آگ سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی شعار کو نشانہ بنا کر سیاسی سکورنگ کرنا حکومت کو بہت مہنگا پڑے گا جو پہلے ہی کرپشن کے الزامات سے لڑکھڑا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی جماعت مصیبت کے اس وقت میں اللہ کی طرف رجوع کرنے اور اپنے انفرادی اور اجتماعی گناہوں سے تائب ہونے کی بجائے دین سے مذاق کرنے کی سنگین غلطی کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہمارے آئین میں واضح طور پر درج ہے کہ قادیانی غیر مسلم ہیں، وہ اپنی عبادت گاہ کو مسجد نہیں کہہ سکتے، نہ اس پر کلمہ طیبہ لکھ سکتے ہیں، نہ اذان دے سکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ اس سب کچھ کی نفی کرکے درحقیقت آئین اور قانون کے مجرم ہیں جس کی انہیں سزا ملنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 676313

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676313/رانا-ثناء-اللہ-آئین-اور-قانون-کے-مجرم-ہیں-سزا-ملنی-چاہیے-حافظ-عاکف-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org