QR CodeQR Code

سیالکوٹ میں شیعہ ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ پنجاب حکومت اور سی ٹی ڈی کے ماتھے پر کالنک کا ٹیکہ ہے، علامہ مبارک موسوی

مجلس وحدت مسلمین نے پنجاب پولیس میں بھی آپریشن ردالفساد کا مطالبہ کر دیا

13 Oct 2017 19:09

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ انتظامیہ پوری شدت کیساتھ انتہاپسندوں سے مل کر ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، سیالکوٹ میں انتہاپسندوں سے مل کر سیالکوٹ پولیس نے اسی محرم میں بے گناہ عزاداروں پر درجنوں ایف آئی آر کاٹی ہیں، پنجاب میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے، ہمیں سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وقت سے پہلے نام نہاد خادم اعلیٰ اور اس کے حواریوں کو گھر کا راستی دکھا دیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی نے لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں دن دیہاڑے ڈاکٹر محسن رضا کی ٹارگٹ کلنگ پنجاب حکومت اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے، سیالکوٹ انتظامیہ پوری شدت کیساتھ انتہاپسندوں سے مل کر ملت جعفریہ کو ہراساں کرنے میں مصروف ہے، سیالکوٹ میں انتہاپسندوں سے مل کر سیالکوٹ پولیس نے اسی محرم میں بے گناہ عزاداروں پر درجنوں ایف آئی آر کاٹی ہیں، پنجاب میں ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے، ہمیں سٹرکوں پر نکلنے پر مجبور نہ کیا جائے کہ ہم وقت سے پہلے نام نہاد خادم اعلیٰ اور اس کے حواریوں کو گھر کا راستی دکھا دیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی حکومت اپنے کالے کرتوت چھپانے اور ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی میں مصروف ہے، عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، ڈاکٹر محسن رضا شہید کے قاتل اور ان کے سہولت کار گرفتار نہ ہوئے تو ہم ہر قسم کا آئینی و قانونی احتجاج کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف پنجاب میں ہمیں چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے تو دوسری طرف ہمارے نوجوان اور علماء کو اغوا کیا جا رہا ہے، ہم اس مادر وطن کو بنانا ریپبلک نہیں بننے دینگے، پنجاب میں ہمارے شہداء کے لواحقین اب بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ علامہ مبارک موسوی نے کہا پنجاب پولیس داعشی ہم فکر انتہا پسند کالعدم تکفیری گروہ کے ہاتھوں یرغمال ہے، آپریشن ردالفساد عام عوام کیساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اندر بھی شروع کیا جائے، تاکہ انتہا پسندوں کے سہولت کار ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جا سکے۔


خبر کا کوڈ: 676318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/676318/مجلس-وحدت-مسلمین-نے-پنجاب-پولیس-میں-بھی-آپریشن-ردالفساد-کا-مطالبہ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org