0
Friday 13 Oct 2017 22:37

شام، برطانوی جہادی خاتون امریکی ڈرون کے حملے میں اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ ہلاک

شام، برطانوی جہادی خاتون امریکی ڈرون کے حملے میں اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ ملک شام میں دہشت گرد گروپ داعش کیساتھ کام کرنیوالی برطانوی جہادی خاتون، سیلی جونس، ایک امریکی ڈرون کے حملے میں اپنے 12 سالہ بیٹے کے ساتھ ہلاک ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جونس کا تعلق برطانیہ کے جنوبی علاقے سے تھا اور انہوں نے اسلام قبول کیا تھا، اور انہیں داعش سے تعلق رکھنے والے خاوند جنید حسین کی 2015ء میں ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد برطانوی اخبارات نے گوری بیوہ یا وائٹ ویڈو کا نام دیا تھا۔ دی سن نے برطانوی انٹیلی جنس ذرائع، جنہیں امریکی ہم منصب نے بریفنگ دی تھی، کے حوالے سے بتایا کہ جونس اور اس کا بیٹا رواں سال جون میں عراق سے منسلک شام کے سرحدی علاقے میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئیں، داعش جنگجوؤں کی جانب سے رقہ کا علاقہ چھوڑنے کے بعد وہ بھی ان کے ساتھ فرار ہوگئیں تھی۔ رپورٹ میں امریکی انٹیلی جنس چیف کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ 100 فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ واقعے میں جونس ہلاک ہوگئی ہیں کیونکہ انہیں مذکورہ مقام سے ان کا ڈی این اے حاصل نہیں ہوسکا لیکن وہ برطانوی خاتون کی ہلاکت کے حوالے سے پُر اعتماد ہیں۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق یہ امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے کہ ڈرون حملے میں ان کا بیٹا جوجو بھی ہلاک ہوا تاہم ڈرون حملے کے وقت اس کی موجودگی کی اطلاع نہیں تھے اور نہ ہی وہ ٹاگٹ تھا۔ رپورٹس کے مطابق حملے میں داعش سے تعلق رکھنے والے متعدد جنگجو بھی ہلاک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 676376
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش